روس میں برف باری کا 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

روس (بولونیوز) ماسکو میں رواں مہینے گذشتہ دو صدیوں سے زیادہ عرصے میں ہونے والی سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس وقت دنیا کے کئی ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کہیں سرد ہوائیں اور تیز بارشیں اور کہیں برفانی طوفان نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں برف اتنی پڑی کہ 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جنوری کا مہینہ ماسکو میں سرد اور غیرمعمولی طور پر برفیلہ رہا ہے۔ ’29 جنوری تک، ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی موسمیاتی مشاہداتی مرکز نے تقریباً 92 ملی میٹر برفباری ریکارڈ کی، جو گزشتہ 203 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *