بلاول بھٹو زرداری اور شیخ رشید احمد کی اہم ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے درمیان ایک اہم سیاسی ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے ماضی کی سیاسی تلخیوں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے شیخ رشید احمد کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

اس موقع پر شیخ رشید احمد نے فوری طور پر کوئی حتمی فیصلہ دینے کے بجائے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس معاملے پر اپنے قریبی دوستوں اور سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی جواب دیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات آئندہ دنوں میں ملکی سیاست میں ممکنہ سیاسی صف بندیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، تاہم شیخ رشید کے حتمی فیصلے پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *