نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کم از کم اجرت بڑھانے کی سفارش

اسلام آباد(بولونیوز)نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت یا تنخواہ کے تعین سے متعلق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے اہم سفارشات پیش کر دی ہیں۔

پائیڈ کی جانب سے حکومت کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ یہ اضافہ موجودہ کم از کم اجرت کے مقابلے میں 12.5 فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی، اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں اور عام آدمی کی معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم از کم اجرت میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے، تاکہ محنت کش طبقے کو کچھ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ان سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم کم از کم اجرت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ وفاقی بجٹ میں متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *