لیاقت آباد میں خاتون اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے گر کر جاں بحق
کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے گرنے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ فوزیہ کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں افسوس اور تشویش پائی جاتی ہے۔


