غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری، 35 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
لاہور(بولونیوز)صوبہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق اب تک صوبے بھر سے 35 ہزار سے زائد افغان باشندوں اور دیگر غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اس…
اقوام متحدہ میں قائم مقام افغان مندوب کی طالبان پر کڑی تنقید، عوام دشمن قرار دے دیا
نیویارک(بولونیوز)نیویارک میں اقوام متحدہ کے فورم پر افغانستان کے قائم مقام مندوب نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے دہشت گرد، غیرقانونی اور عوام دشمن قرار دے دیا۔ افغان مندوب نے طالبان رجیم کی جانب سے اقوام متحدہ میں نشست کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقوام…
سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازمی قرار
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت نےسرکاری ملازمین کی سینیارٹی سےمتعلق ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور کارپوریشنز اپنی سینیارٹی لسٹیں ہر سال اپ ڈیٹ کرکے لازماً ویب سائٹس پر جاری کریں گے۔ عدالت کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی…
پرواز پی کے 8303 کے حادثے کو 6 سال بیت گئے، متاثرین کے زخم آج بھی تازہ
کراچی(بولونیوز)قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کو چھ برس گزر چکے ہیں، تاہم اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ 22 مئی 2020 کو پیش آنے والے اس حادثے میں عملے کے 8 ارکان سمیت مجموعی طور پر…
امریکا نے حملہ کر دیا تو کیوبا کا رد عمل کیا ہوگا؟ انٹیلی جنس اداروں نے غور شروع کر دیا
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی انٹیلی جنس ادارے جائزہ لے رہے ہیں کہ فوجی کارروائی کی صورت میں کیوبا کا ردِعمل کیا ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے اس بات کابھی تجزیہ کررہےہیں کہ اگرکسی قسم کی امریکی فوجی کارروائی کی گئی تو ہوانا اور وہاں کی حکومت کس نوعیت کا ردعمل…
صدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں، ٹرمپ کی گفتگو وائرل
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے اگلے وزیراعظم بن سکتے ہیں، کیونکہ وہاں ان کی مقبولیت انتہائی بلندیوں پر ہے۔ بدھ کو یو ایس کوسٹ گارڈ اکیڈمی کی گریجویشن تقریب سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ اسرائیل…
ناروے کی صحافی کا مودی سے آزادیٔ صحافت اور انسانی حقوق پر سخت سوال
اوسلو(بولونیوز)اوسلو میں ایک پریس ایونٹ کے دوران ناروے کی صحافی ہیلی لنگ سوینسن نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے آزادیٔ صحافت اور آزاد میڈیا سے سوالات کے حوالے سے سخت سوال اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مودی کے مبینہ یورپ دورے کے دوران بھارتی میڈیا پالیسی، انسانی حقوق اور اقلیتوں کے حوالے سے بین…
تعلیمی اداروں میں اسرائیلی پرچم کی نمائش پر تنازع، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
لاہور(بولونیوز)لاہور سمیت ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں مبینہ طور پر اسرائیلی پرچم کی نمائش کے مختلف واقعات پر ایک بار پھر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف چکوال میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت ہونے والی ایک سٹریٹجک کانفرنس میں مختلف ممالک کی نمائندگی کے لیے جھنڈے رکھے گئے،…
محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان
لاہور(بولونیوز)لاہور میں محکمہ موسمیات پاکستان نے 25 مئی سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے دوران درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع…
سندھ پولیس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر اہم اجلاس، آئی جی سندھ کی زیرِ صدارت جائزہ
کراچی(بولونیوز)سینٹرل پولیس آفس میں سندھ پولیس میں ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جاوید عالم اوڈھو نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، آئی ٹی، ٹریننگ، ٹی اینڈ ٹی، فنانس سمیت اے آئی جیز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت…


