پرواز پی کے 8303 کے حادثے کو 6 سال بیت گئے، متاثرین کے زخم آج بھی تازہ

کراچی(بولونیوز)قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کو چھ برس گزر چکے ہیں، تاہم اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

22 مئی 2020 کو پیش آنے والے اس حادثے میں عملے کے 8 ارکان سمیت مجموعی طور پر 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ طیارے میں سوار دو خوش قسمت مسافر محفوظ رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو لینڈنگ گیئر جام ہونے اور انجن میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔ پائلٹ کی جانب سے دو مرتبہ ’مے ڈے، مے ڈے‘ کی کال دی گئی، تاہم اسی دوران طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب ایک گنجان آباد رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

یہ حادثہ نہ صرف ملکی ہوا بازی کی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ تھا بلکہ اس نے درجنوں خاندانوں کو ہمیشہ کے لیے سوگوار کر دیا، جن کی یادیں اور دکھ آج بھی زندہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *