امریکا نے حملہ کر دیا تو کیوبا کا رد عمل کیا ہوگا؟ انٹیلی جنس اداروں نے غور شروع کر دیا

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی انٹیلی جنس ادارے جائزہ لے رہے ہیں کہ فوجی کارروائی کی صورت میں کیوبا کا ردِعمل کیا ہو سکتا ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے اس بات کابھی تجزیہ کررہےہیں کہ اگرکسی قسم کی امریکی فوجی کارروائی کی گئی تو ہوانا اور وہاں کی حکومت کس نوعیت کا ردعمل دے سکتی ہے۔

اس سے قبل امریکی وفاقی عدالت کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر امریکی شہریوں کے قتل کے الزم میں فرد جرم عائد کر چکی ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں، جب امریکی انٹیلی جنس ادارے پابندیوں کا شکار روسی پرچم بردار آئل ٹینکر ’یونیورسل‘ کی نگرانی کر رہے تھے، جو کیوبا جا رہا تھا، تو پینٹاگون اور ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے اس بات کا جائزہ لینا شروع کیا کہ اگر امریکا کیریبین ملک پر حملہ کرے تو کیوبا کا ردِعمل کیا ہوگا۔

دو امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کے لیے فوجی آپشنز تیار کرنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، دونوں حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی کیوں کہ انھیں عوامی طور پر بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *