ارتھ آور کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کی اپیل، ایک گھنٹے کے لیے روشنیاں بند کریں
اسلام آباد(بولونیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک گھنٹے کے لیے بجلی کی روشنیاں بند کریں تاکہ ماحول کے تحفظ کے لیے عملی اقدام کا پیغام دیا جا سکے۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید…
سونے کی قیمتوں میں تاریخی کمی، ایک دن میں سب سے بڑی گراوٹ ریکارڈ
لاہور(بولونیوز)پاکستان بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں سونےکی قیمتوں میں غیرمعمولی اور تاریخی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 43 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے میں فروخت…
ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی انتقال کر گئے
تہران(بولونیوز)ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمال خرازی گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یکم اپریل کو ہونے والی بمباری کے دوران ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں…
تھرکوئلےکیلئےپانی کی فراہمی کا منصوبہ کامیابی سےمکمل، اربوں روپے کی بچت
کراچی(بولونیوز)وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تھر کوئلے کے لیے پانی کی فراہمی کا منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اس کی کامیابی تک کا سفر آسان نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس منصوبے میں مہنگائی، عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، سپلائی چین میں رکاوٹیں، زرِ مبادلہ کی…
امریکا میں مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
فلوریڈا(بولونیوز) امریکی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے میں 200 مسافر اور 6 کریو ممبران سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں یونائیٹڈ ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ اتوار کی دوپہر لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ حکام نے بتایا کہ…
اتحاد ٹاؤن میں منی کوچ کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی(بولونیوز)اتحاد ٹاؤن میں تیز رفتار منی کوچ کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جس سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت پانچ سالہ برہان کے نام سے کی گئی، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کر…
کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور متعدد کارکنان گرفتار
کراچی(بولونیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنان نے صدر کے فوارہ چوک کے قریب احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے جواب میں پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ اس تصادم کے دوران کئی پولیس اہلکار زخمی…
مریم نواز کا پنجاب میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے اور طلبا کو ای بائیکس دینے کا اعلان
لاہور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئندہ پانچ سالوں کے دوران صوبے میں مزید 5 ہزار الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بسیں پنجاب کے عوام کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کریں گی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ…
امریکا نے ویزا اسکریننگ سخت کر دی، نئے اصول نافذ
واشنگٹن (بولونیوز)امریکا نے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ویزے جاری کرنے کے لیے شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے قوائد و ضوابط متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ویزوں کے اجرا اور اسکریننگ کے عمل کے لیے نئے رہنما اصول اور…
رینجرز کی کارروائی، ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
کراچی(بولونیوز) پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل کی اسمگلنگ اور غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت منہاج الدین ولد بادشاہ دین، عدیل ولد بصیر، ابو…


