پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایرانی بحری عملے کی وطن واپسی

اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے بحری جہاز توسکا پر موجود ایرانی عملے کے 20 افراد اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران سامنے آئی، جبکہ عملے کی رہائی میں پاکستان اور سنگاپور کی سفارتی رابطہ کاری نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے پاکستانی و سنگاپوری ہم منصب کے درمیان مسلسل رابطوں کے باعث عملے کی رہائی اور واپسی ممکن ہوئی۔

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سیلرز کی واپسی میں معاونت پر پاکستان کی قیادت، خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کے انسان دوست اور خیرسگالی پر مبنی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا کردار خطے میں سفارتی تعاون کی ایک مثبت مثال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *