پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس میں 1770 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(بولونیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1770 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 6 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 899 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 519 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی وجہ مثبت معاشی اشاریے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی خریداری ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید نئی بلندیاں چھو سکتی ہے۔


