پاکستان
بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر نورمت تورسونوف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نووئی ریجن کے ڈپٹی گورنر البیک غفاروف، پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر توختائیف اور سیکنڈ سیکرٹری روشن جومانوف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور…
پاکستان میں کرپشن سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ متعصب اور نامناسب ہے، چیئرمین نیب
اسلام آباد(بولونیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ متعصب اور نامناسب ہے۔ سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ انہیں آئی ایم ایف پر اعتماد نہیں رہا۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف…
شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت کا ردِ عمل آگیا
کراچی(بولونیوز)شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران کا ردِعمل بھی سامنے آگیا۔اپنے ردِ عمل میں گنہور خان اسران نے کہا کہ سیاسی منافقت اورموقع پرستی شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پر ختم ہے، کراچی کے مسائل پر شاہد خاقان عباسی دکھاوے کے آنسو نہ بہائیں۔ ترجمان سندھ حکومت…
سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ 120 دن میں ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تمام ریکارڈ کو 120 دن کے اندر مکمل طور پر ڈیجیٹلائز…
بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور(بولونیوز)پشاور میں سینیٹر آف ایکسیلنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف بلاوجہ جیل میں ہیں، تاہم ان کا نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی 85 فیصد تک متاثر ہو چکی ہے…
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد(بولونیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کا بے نتیجہ رہنا بتایا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں2.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد…
صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کا امکان، آئی ایم ایف نے لیوی میں کمی کی اجازت دے دی
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس لیوی میں کمی کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس پر گیس لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی…
سرجانی ٹاؤن 4K چورنگی کے قریب ایک شخص11 ہزار وولٹ کے پول پرچڑھ گیا
کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن 4K چورنگی کے قریب ایک شخص 11 ہزار وولٹ بجلی کے تاروں کے پول پر چڑھ گیا۔اطلاع ملتے ہی ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس اور رضاکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق شخص کے پول پر چڑھنے کی…
پی ایس او نے 9 ماہ میں 38 ارب روپے سے زائد منافع حاصل کر لیا
لاہور(بولونیوز)پاکستان اسٹیٹ آئل نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں مالی کارکردگی دکھاتے ہوئے 38 ارب روپے سے زائد منافع حاصل کر لیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کے ابتدائی 9 ماہ میں بعد از ٹیکس منافع 38 ارب روپے سے تجاوز کر…
سندھ میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان
کراچی(بولونیوز)سندھ میں محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر 3 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس…


