Urdu News Editor

نائیجر کے صحرائے صحارا میں ٹرک خراب ہونے سے 50 افراد پیاس سے جاں بحق

نیامی(بولونیوز)افریقی ملک نائیجر کے صحرائے صحارا میں ٹرک خراب ہو کر پھنسنے کے باعث 50 افراد پیاس اور شدید گرمی کے سبب جاں بحق ہو گئے۔ یہ افراد عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد مالی سے واپس نائیجر آ رہے تھے کہ دورانِ سفر صحرا میں ان کا ٹرک خراب ہو گیا۔ ٹرک خراب ہونے کے…

Read More

سجاد علی سومرو کی جدوجہد رنگ لے آئی، لیاری میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی

کراچی(بولونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو کی جانب سے سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے خلاف شروع کی گئی مؤثر جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔ لیاری میں جہاں پہلے 18 سے 20 گھنٹے تک طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی، اب کامیاب مذاکرات کے بعد اسے کم کر کے 10 سے…

Read More

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب

اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہوگا، جس میں قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے اہم اہداف پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے…

Read More

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی

گلگت(بولونیوز)گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت اختتام پذیر ہو گیا ہے، جس کے بعد اب ووٹنگ 7 جون کو ہوگی۔انتخابی حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں 24 حلقوں سے مجموعی طور پر 396 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 266 آزاد امیدوار شامل ہیں، جبکہ 7 خواتین…

Read More

انمول عرف پنکی کے خلاف قتل و منشیات کے مقدمات، تفتیشی افسران کو چالان کیلئے مہلت

کراچی(بولونیوز)انمول عرف پنکی کے خلاف قتل اور منشیات کے سات مقدمات میں تفتیشی افسران کو چالان جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں تفتیشی افسران پیش ہوئے، جہاں انہوں نے چالان کیلئے مزید وقت کی استدعا کی۔ عدالت نے گزری تھانے کے چھ اور بغدادی تھانے کے ایک مقدمے…

Read More

ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد(بولونیوز)ملک میں تجارتی تنازعات کے جلد اور مؤثر حل کے لیے تجارتی عدالتوں کے قیام سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تجارتی عدالتوں کے قیام سے متعلق قانون سازی کے لیے…

Read More

ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بولونیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈیسک کے قیام کے لیے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو باضابطہ حکمنامہ جاری…

Read More

پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے

بشکیک(بولونیوز)پاکستان اور روس نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی اور انسدادِ منشیات کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ معاہدے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں طے پائے۔ اجلاس…

Read More

طور چھپر کے پہاڑی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن پانچویں روز بھی جاری

کوہاٹ(بولونیوز)کوہاٹ کے علاقے طور چھپر کے دشوار گزار اور دور افتادہ پہاڑی سلسلوں میں کوہاٹ پولیس اور پاک فوج کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے خلاف مشترکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن پانچویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ آپریشن میں کوہاٹ پولیس اور پاک فوج کے جوان جدید اسلحے اور اعلیٰ پیشہ ورانہ…

Read More

محرم الحرام میں امن و امان کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اجلاس

کراچی(بولونیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز، فقہ جعفریہ کے علماء کرام، مجالس و…

Read More