ایران میں تیل کے ذخائر پر بمباری سے پاکستان کے ماحول پر کوئی خطرہ نہیں
اسلام آباد(بولونیوز) محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے تیل کے ذخائر پر بمباری کے باوجود پاکستان کا ماحول فی الحال کسی خطرے سے محفوظ ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے کہا کہ پاکستان کے محکمہ موسمیات اور ایرانی حکام کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ جاری ہے اور مانیٹرنگ کے ذریعے…
شمالی وزیرستان میں افغان طالبان کی دراندازی ناکام، پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں جاری
شمالی وزیرستان(بولونیوز) پاک افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت شمالی وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف منہ توڑ کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر مواز کلے کے علاقے میں طالبان کی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا…
اقوامِ متحدہ نے ایران میں پرائمری اسکول پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
جنیوا(بولونیوز)اقوامِ متحدہ کے ایک تحقیقاتی ادارے نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے پہلے روز پرائمری اسکول پر ہونے والے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے رکن میکس ڈو پلیسس نے کہا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔…
چین ایران اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گا
چین(بولونیوز) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری مسلح تنازع کے دوران ایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گا۔ چین کے وزیرِ خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاری تنازعے نے خطے کے عوام،…
ایران کے صوبہ لورستان پر امریکی و اسرائیلی حملے میں 7 افراد شہید، 56 زخمی
تہران(بولونیوز)ایران کے صوبہ لورستان پر امریکی و اسرائیلی حملے میں 7 افراد شہید اور 56 زخمی ہوگئے۔ایران کے صوبائی نائب گورنر کے مطابق صوبہ لورستان کے علاقے دورود شہر پر حملے کیے گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملے میں لورستان کے علاقے چگینی کے دیہی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔لورستان کے…
پاسداران انقلاب کا دعویٰ: تل ابیب پر حملے لاریجانی کے قتل کا بدلہ ہیں
تہران(بولونیوز)ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے کہا ہے کہ اس کے میزائلوں نے تل ابیب میں واقع 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، یہ کارروائی ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ قرار دی گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے…
سانحہ گل پلازا، ڈپٹی کمشنر جنوبی کا جوڈیشل کمیشن میں تحریری جواب جمع
کراچی(بولونیوز)سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی نے اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔ جواب میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو گل پلازا میں آگ لگنے کی اطلاع رات تقریباً 10 بج کر 27 منٹ پر ایمرجنسی کنٹرول روم اور وائرلیس کوآرڈینیشن سسٹم کے…
امریکی صدرٹرمپ، ایران پر حملے کے بعد ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے ہیں
واشنگٹن(بولونیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے منصوبوں کے شیڈول سے بہت آگے جا رہا ہے۔ یہ بیان 18 مارچ 2026 کو سامنے آیا، ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کے بعد دیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے ایران پر کیے گئے حملے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ…
کشیدگی کم کرنے کیلئےپاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے
اسلام آباد(بولونیوز)عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کے لیے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بات 18 مارچ 2026 کو عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی تنازعات کے حل کے لیے…
بی ایل اے کی خاتون خودکش بمبار گرفتار، بی وائے سی سے تعلقات کے انکشافات سامنے آ گئے
بلوچستان(بولونیوز)سیکیورٹی اداروں نے دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی ایک 19 سالہ خاتون لائبہ خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمہ ضلع خضدار کی تحصیل زہری سے تعلق رکھتی ہے اور اس نے تفتیش کے دوران ایسے انکشافات کیے ہیں جن سے سیکیورٹی ادارے بھی حیران ہیں۔ ملزمہ نے بتایا کہ اسے…


