شمالی وزیرستان میں افغان طالبان کی دراندازی ناکام، پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں جاری

شمالی وزیرستان(بولونیوز) پاک افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت شمالی وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف منہ توڑ کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر مواز کلے کے علاقے میں طالبان کی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان ہلاک جبکہ باقی فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد نہ صرف دہشت گردوں کو ختم کرنا بلکہ شمالی وزیرستان میں امن و امان قائم رکھنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پاک فوج علاقے میں سکیورٹی مضبوط رکھنے اور ممکنہ دراندازی کی روک تھام کے لیے چوکس ہے اور آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *