ابوظبی ائیرپورٹ سے محدود کمرشل پروازوں کی بحالی کا اعلان

دبئی(بولونیوز)Abu Dhabi International Airport سے آج سے محدود کمرشل پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر چند منتخب مقامات کے لیے پروازیں بحال کی جا رہی ہیں جبکہ حالات میں مزید بہتری آنے پر دیگر شہروں کے لیے بھی پروازیں مرحلہ وار دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے 21 مارچ تک شیڈول پروازوں کے ٹکٹ رکھنے والے مسافر اگر سفر نہ کرنا چاہیں تو وہ ریفنڈ کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ ایئرلائنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ مسافروں کو ممکنہ حد تک سہولت فراہم کی جائے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق فلائٹ آپریشن کی بحالی کے دوران سکیورٹی اور سفری انتظامات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ مسافروں کو محفوظ اور آسان سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائن یا ایئرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *