ارکانِ پارلیمنٹ کی رہائش کے لیے فیملی سوٹس، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ارکانِ پارلیمنٹ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے رہائشی سہولیات میں اضافے کی غرض سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ بجٹ میں پارلیمنٹ لاجز کی توسیع اور اضافی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اس ترقیاتی منصوبے کے تحت اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیو ٹو میں نئی رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے کا مرکزی حصہ اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر ہے، جبکہ اس کے ساتھ تقریباً 500 سرونٹ کوارٹرز بھی بنائے جائیں گے، تاکہ عوامی نمائندوں اور ان کے عملے کی رہائشی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کے مسائل کو کم کرنا اور اراکینِ پارلیمنٹ کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، تاہم اس تجویز پر حتمی منظوری بجٹ اجلاس کے دوران دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *