یوکرین اور روس کے درمیان عارضی جنگ بندی کا اعلان

ماسکو/کیف(بولونیوز)امریکا ایران کشیدگی کےبعد اب یوکرین اور روس کے درمیان بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جسے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی منظور کر لیا ہے۔

جنگ بندی کے اس فیصلے کا مقصد مذہبی موقع پر عارضی طور پر کشیدگی میں کمی اور انسانی ہمدردی کے تحت جنگی کارروائیوں کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ایسٹر کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان 30 گھنٹوں کی جنگ بندی کی گئی تھی، تاہم اس دوران دونوں جانب سے خلاف ورزیوں کے الزامات سامنے آئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *