ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 97 ہزار روپے سے تجاوز
کراچی(بولونیوز)گزشتہ روز کمی کے بعد ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے تک پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 30 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 753 ڈالر تک پہنچ گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے تحت فی تولہ 9 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 8 ہزار 145 روپے سستا ہوا تھا۔


