جعلی صحافت کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد افراد زیرِ حراست، مزید گرفتاریاں متوقع

لاہور(بولونیوز)پیمرا اورپنجاب پولیس نے جعلی صحافیوں کے خلاف صوبہ بھر میں بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، جس کے دوران مختلف اضلاع سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق بغیر جرنلزم کی ڈگری اور کسی مستند نیوز چینل یا رجسٹرڈ میڈیا ادارے سے وابستہ نہ ہونے والے افراد کو صحافی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کارروائی کے دوران جعلی پریس کارڈز، غیر رجسٹرڈ میڈیا پلیٹ فارمز اور ڈمی اخبارات کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

پیمرا اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خود کو صحافی ظاہر کر کے بلیک میلنگ، فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں اور افراد کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جعلی صحافیوں، غیر رجسٹرڈ چینلز اور ڈمی اخبارات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *