وزیراعلیٰ سندھ کا یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام 90 روز میں مکمل کرنے کا حکم
کراچی(بولونیوز)کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی روڈ پر جاری تعمیراتی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ کراچی کے اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شامل یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام ہر صورت 90 روز کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل اور آمدورفت میں مشکلات سے نجات مل سکے۔
حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبے کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی جائے۔


