وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پی پی 83 ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی کامیابی پر اظہار تشکر

لاہور(بولونیوز)لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی پی 83 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ظفر عباس بلوچ کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب امیدوار سمیت حلقے کے تمام ووٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے پی پی 83 خوشاب کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی 83 کے ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیابی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کم سے کم مدت میں زیادہ سے زیادہ عوامی ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، اور عوامی فلاح کے منصوبوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *