محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی مہمانوں کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ مذاکرات کا ماحول محفوظ اور پُرامن رہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کی امید ہے اور اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


