ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کا بیان: ٹرمپ کے دعوے غلط، آبنائے ہرمز سے متعلق سخت مؤقف
تہران(بولونیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دعوے غلط اور بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے جو سب کے سب غلط ثابت ہوئے۔ ان کے مطابق جھوٹے دعوؤں سے نہ جنگ جیتی جا سکتی ہے اور نہ ہی مذاکرات میں کوئی پیش رفت ممکن ہے۔
محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ اگر ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہے گی۔ ان کے مطابق اس آبی گزرگاہ سے آمدورفت “مخصوص راستوں” اور “ایرانی اجازت” کے تحت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے یا بند اور اس کے قواعد و ضوابط کیا ہوں گے، یہ فیصلے میدانِ عمل میں طے ہوں گے، سوشل میڈیا پر نہیں۔


