روس کے یوکرین کے مختلف شہروں پر حملے، متعدد ہلاک
ماسکو(بولونیوز)روس کی جانب سے یوکرین پر کئے گئے تازہ میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث 12 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی حکام کا اس حوالےسےکہنا ہےکہ جنوبی بندرگاہی شہراوڈیسا میں حملوں کےدوران 6 افراد ہلاک ہوئے۔روس کے حملوں میں یوکرینی دارالحکومت کیف میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وسطی شہر دنیپرو میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل روس اور یوکرین نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا تھا، جس کے بعد ولادیمیر پیوٹن نے اپنی روسی افواج کو فائر بندی کا حکم دے دیا تھا۔
ماسکو کی جانب سے یہ اعلان ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار کی جانے والی ان اپیلوں کے بعد سامنے آیا تھا جنہیں اب تک کریملن نے نظر انداز کر رکھا تھا۔


