ٹرمپ کی پوپ لیو پر سخت تنقید، ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان پر اعتراض

واشنگٹن(بولونیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسیحی مذہبی پیشوا پوپ لیو پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ پوپ لیو کے فین نہیں ہیں کیونکہ وہ “بہت زیادہ آزاد خیال” ہیں۔ ان کے مطابق پوپ کا رویہ اس حوالے سے تشویشناک ہے کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے معاملے پر سخت مؤقف نہیں رکھتے۔
سابق امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ پوپ لیو کو اس بات کی فکر نہیں کہ ایران ایٹمی طاقت حاصل کر کے عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد مذہبی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے، تاہم ویٹی کن یا پوپ لیو کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *