پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، فیصلہ عالمی قیمتوں سے مشروط ہوگا
اسلام آباد(بولونیوز)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں بھی آئندہ جمعہ کو کمی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے، تاہم حتمی اعلان عالمی مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
وزیر مملکت کے مطابق گزشتہ سال کے بجٹ میں سیکشن 37 اے میں ترامیم کے ذریعے بعض اختیارات میں کمی کی گئی تھی، جس کے باعث پالیسی فیصلوں کا دائرہ کار زیادہ شفاف بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ریلیف فراہم کیا جائے۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق آئندہ فیصلے کا باضابطہ اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔


