سندھ حکومت کا پنک سکوٹی منصوبہ، حیدرآباد میں مفت تقسیم کا اعلان

کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے کراچی اورسکھرکےبعد حیدرآباد میں بھی پنک سکوٹیزمفت تقسیم کرنےکااعلان کر دیا ہے۔صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نےکہا ہےکہ حکومت ایسےمنصوبے متعارف کرا رہی ہے جو براہ راست عوام، خصوصاً خواتین، نوجوانوں اور محنت کش طبقے کو فائدہ پہنچائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنک سکوٹی اسکیم کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں باعزت اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔شرجیل میمن کے مطابق اس منصوبے کو مرحلہ وار دیگر شہروں تک بھی توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اسکیم کی تفصیلات اور درخواست کے طریقہ کار کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *