کراچی میں جرائم کی شرح، سی پی ایل سی کی مارچ 2026 کی رپورٹ جاری

کراچی(بولونیوز)سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (CPLC) نے مارچ 2026 کے دوران شہر میں ہونے والے جرائم کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں کراچی میں مجموعی طور پر 3027 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں، جبکہ 440 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

اسی عرصے میں شہریوں سے 1265 موبائل فونز چھینے گئے جبکہ 140 کاریں چوری اور 17 کاریں اسلحے کے زور پر چھینی جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

سی پی ایل سی کے مطابق مارچ میں شہر میں قتل کے 44 واقعات، بھتہ خوری کے 6 جبکہ اغوا برائے تاوان کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس دوران کراچی میں بینک ڈکیتی کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔

ماہرین کے مطابق مجموعی جرائم کی شرح شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہے، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *