ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ، پاکستان کی معیشت میں بہتری، مگر خطرات برقرار
اسلام آباد(بولونیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معیشت میں بتدریج بہتری نظر آ رہی ہے تاہم خطرات اب بھی موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے مالی سال میں اس کے بڑھ کر 4.5 فیصد تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث مہنگائی اور معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 6.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ مالی سال 2027 میں یہ بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق معاشی بہتری کے باوجود بیرونی عوامل اور عالمی صورتحال پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اس لیے محتاط معاشی پالیسی کی ضرورت برقرار ہے۔


