اسلام آباد مذاکرات 2026 کے شرکاء کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت

اسلام آباد(بولونیوز) حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات 2026 میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی افراد کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق مذاکرات میں شرکت کے لیے سفر کرنے والے تمام افراد کو پاکستان آمد پر ویزا جاری کیا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس سہولت کے تحت متعلقہ ہوائی اڈوں پر خصوصی سہولت ڈیسک بھی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ شرکاء کو فوری اور آسان امیگریشن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ایئرلائنز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام اسلام آباد مذاکرات کو کامیاب اور سہل بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ بین الاقوامی شرکاء کی آمد و رفت کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *