مسجد الاقصیٰ 40 دن بعد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی
مقبوضہ بیت المقدس(بولونیوز)مسجد الاقصیٰ کو 40 دن کی بندش کے بعد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔اسرائیل کے حکام نے صبح سویرے نمازیوں کو مسجد میں داخلے کی اجازت دی، جس پر بڑی تعداد میں نمازیوں نے مسجد الاقصیٰ کا رخ کیا۔
اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں دیگر مقدس مقامات کو بھی آج صبح کھولنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کو بند کر دیا تھا، جس کے باعث نمازیوں کی عبادت میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔


