ٹرمپ کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے نیچے آگئیں

واشنگٹن(بولونیوز)بدھ کو خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔ جنگ بندی کی شرائط میں آبنائے ہرمز کو فوری اور محفوظ طریقے سے دوبارہ کھولنا شامل ہے۔

مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 3 بجکر 30 منٹ پر برینٹ فیوچرز 14.51 ڈالر یا 13.3 فیصد کمی کے ساتھ 94.76 ڈالر فی بیرل پر آگیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 17.16 ڈالر یا 15.2 فیصد کمی کے بعد 95.79 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کمی ایران-امریکا کشیدگی میں عارضی کمی اور تیل کی عالمی رسد کے بہتر امکانات کی وجہ سے ہوئی ہے، جس کا براہِ راست اثر عالمی توانائی مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *