ٹرمپ کا شہباز شریف کے لیے مثبت بیان، عالمی امن میں پاکستان کے کردار پر بھارت میں ردعمل
واشنگٹن / نئی دہلی(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر جگہ نہایت معزز شخصیت ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ “مجھے ابھی تک مکمل بریف نہیں کیا گیا، لیکن اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔”
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد پاکستان کے عالمی امن کے لیے کردار کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ بھارت میں اس پر شدید ردعمل اور سیاسی حلقوں میں تشویش دیکھنے میں آئی ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق، عالمی سطح پر پاکستان کی ثالثی اور امن قائم رکھنے کی کوششوں نے بھارت میں سیاسی اور سفارتی سطح پر “صف ماتم” بچھا دی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدامات خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے مثبت کردار اور سفارتی اثرورسوخ کا مظہر ہیں، جسے عالمی برادری بھی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔


