اسکیم 33 میں بڑھتی تجاوزات کے خلاف ایم کیو ایم سندھ اسمبلی رکن کا میئر کو خط، فوری کارروائی کا مطالبہ

کراچی(بولونیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان پرویز نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو خط لکھ کر اسکیم 33 میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کی درخواست کر دی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسکیم 33 کی سڑکوں اور گزرگاہوں پر جگہ جگہ قائم غیر قانونی تھڑوں اور تجاوزات کے باعث شدید ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، اور شہریوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ارسلان پرویز نے زور دیا کہ اسکیم 33 میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل کا گرینڈ آپریشن ناگزیر ہے، کیونکہ صرف مؤثر اینٹی انکروچمنٹ کارروائی کے ذریعے ہی سڑکیں اور گزرگاہیں بحال کی جا سکتی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی تھڑوں اور تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا بلکہ شہریوں کے لیے محفوظ اور سہل آمدورفت بھی ممکن ہو سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *