الجزیرہ ائرلائن کا کویت سے پشاور اور سیالکوٹ کے لیے پروازوں کا آغاز

کراچی(بولونیوز)الجزیرہ ائرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ کویت سے پشاور اور سیالکوٹ کے لیے بھی پروازیں آپریٹ کرے گی۔پشاور اور سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں کویت سے براستہ دمام چلائی جائیں گی۔سیالکوٹ کے لیے پروازیں 15 اپریل سے شروع ہوں گی، جبکہ پشاور کے لیے 17 اپریل سے آغاز ہوگا۔

سیالکوٹ کےلیےپروازیں بدھ اورجمعہ کوہوں گی،اور کویت کی واپسی کی پروازیں جمعرات اورہفتہ کوآپریٹ ہوں گی۔پشاورکےلیے پروازیں کویت سے جمعہ اور اتوار کو روانہ ہوں گی، جبکہ پشاور سے کویت کے لیے پروازیں ہفتہ اور پیر کو چلیں گی۔

ائرلائن کی جانب سے کویت اور دمام کے درمیان بھی مسافروں کے لیے آمد و رفت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ سفری آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *