لانڈھی بابر مارکیٹ میں غیر قانونی کارروائی: ایم کیو ایم کے اہلکار نے نوٹیفکیشن پھاڑ کر ویڈیو بنائی

کراچی(بولونیوز)اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی ٹاؤن کی جانب سے فائر سیکیورٹی الارم نہ ہونے کی وجہ سے لانڈھی بابر مارکیٹ کو وقتی طور پر سیل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں، ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے لانڈھی ٹاؤن انچارج تاشفین نے نامعلوم افراد کے ہمراہ مبینہ طور پر غیر قانونی اقدام کیا اور مارکیٹ کو سیل کرنے کے نوٹیفکیشنز پھاڑ دیے۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل کر دی گئی۔

متعلقہ اداروں کی مداخلت کے بعد، تاشفین نے ڈی آئی جی آفس میں معافی نامہ جمع کروایا اور آئندہ کسی بھی غیر قانونی کارروائی سے گریز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پولیس اور انتظامی حکام نے اس واقعے کو سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی فرد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *