پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں ٹرانسپورٹ کرایے بڑھ گئے

کراچی(بولونیوز) پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد شہر میں ٹرانسپورٹرز نے مسافروں سے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں کسی قسم کے اضافے کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم ٹرانسپورٹرز نے خود سے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

اچانک کرایوں میں اضافے کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان جھگڑے بھی شروع ہو گئے ہیں۔ شہر کے مختلف روٹس پر کرایے 20 روپے یا اس سے زائد بڑھ گئے ہیں، جس سے عوامی نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے کے باعث انہیں کرایوں میں اضافہ کرنا پڑا، جبکہ مسافروں کا کہنا ہے کہ اضافے سے سفر مزید مہنگا اور مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *