سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی
کراچی(بولونیوز) مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونا 3,400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2,915 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7,100 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے تھی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 160 روپے کے اضافے کے بعد 7,794 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ پر بھی اثر ڈال رہا ہے۔


