وزیراعظم کی ہدایت پر ٹول پلازہ فیس میں سہ ماہی اضافہ معطل

اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم کی ہدایات پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں کیا گیا سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ٹول پلازہ فیس میں حالیہ اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں شہریوں پر مزید مالی بوجھ ڈالنا مناسب نہیں، کیونکہ عوام پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اضافی اخراجات عوام پر منتقل نہیں کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *