پوپ لیو اور اسرائیلی صدر میں گفتگو، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور

کیتھولک(بولونیوز) مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ پر ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق پوپ لیو اور اسرائیلی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں پوپ لیو نے اس امر پر زور دیا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے تمام ممکنہ راستے دوبارہ کھولے جائیں تاکہ خطے میں امن بحال ہو سکے۔

پوپ لیو نے گفتگو کے دوران شہری آبادی کے تحفظ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی اور انسانی قوانین کے احترام پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگی حالات میں عام شہریوں کی جان و مال کا تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ویٹیکن کے بیان کے مطابق پوپ لیو نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے مکالمہ اور سفارت کاری ہی دیرپا امن کا واحد راستہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *