سندھ حکومت کا کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت اہم فیصلے
کراچی(بولونیوز)شرجیل انعام میمن کے مطابق، سندھ حکومت نے ایندھن کی بچت اور توانائی کے ذخائر کے تحفظ کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے ہیں۔
حکومت سندھ وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں پر عمل کر رہی ہے اور ان کے مزید اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
موجودہ حالات کے پیش نظر سندھ کابینہ نے تین ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعے کے روز ورک فرام ہوم کی پالیسی نافذ کی جائے گی تاکہ عوام اور سرکاری عملے کی حفاظت اور توانائی کی بچت ہو سکے۔
سرکاری گاڑیوں کا فیصد گراؤنڈ کر دیا گیا ہے تاکہ ایندھن کی کھپت کم ہو۔
وفاقی حکومت کے ممکنہ لاک ڈاؤن کی صورت میں سندھ حکومت اس پر بھی مکمل عمل کرے گی۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر ممکن ہو تو گھروں سے کام کریں تاکہ ایندھن کی بچت میں ہر فرد کا حصہ شامل ہو۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہری سہولت کے ساتھ سفر کر سکیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ایندھن کی بچت اور توانائی کے ذخائر کا تحفظ ممکن نہیں، اور حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور ایندھن کی کمی کو روکنا ہے۔
یہ اقدامات موجودہ معاشی اور توانائی کی صورتحال میں کفایت شعاری کو یقینی بنانے اور بحران سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔


