روسی صدر پیوٹن نے ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ دے دیا

ماسکو/واشنگٹن(بولونیوز) ولادیمیر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری تنازعے کے جلد خاتمے کے لیے مشورے دیے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ایران کی صورتحال، یوکرین تنازعہ، وینزویلا کی صورت حال اور عالمی تیل کی مارکیٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔

روس کے ایوانِ صدر کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران صدر پیوٹن نے ایران سے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر کو کچھ تجاویز دیں۔

یاد رہے کہ پیوٹن نے قبل ازیں کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے۔

اسی دوران، روسی صدر نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا۔ اپنے پیغام میں پیوٹن نے کہا کہ ’’ایسے وقت میں جب ایران جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر آپ کی ذمہ داریاں ہمت اور لگن کا تقاضا کریں گی۔‘‘

پیوٹن نے مزید کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کے کام کو جاری رکھیں گے اور سخت آزمائشوں کے دوران ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *