دبئی میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار متاثر، 40 فیصد یکدم گراوٹ کا عالمی ریکارڈ

دبئی(بولونیوز)عالمی سطح پر دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر معمولی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں یکدم 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ سالانہ گراوٹ کا ریکارڈ بن چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس تیزی سے گرنے والی مارکیٹ کے پیچھے متعدد عوامل ہیں جن میں اقتصادی سست روی، سرمایہ کاری میں کمی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی اس یکدم گراوٹ نے دبئی کی سرمایہ کاری اور پراپرٹی کے کاروبار پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، جبکہ خریدار اور فروخت کنندگان دونوں مستقبل کے حوالے سے محتاط ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *