تلنگانہ میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے

آصف آباد(بولونیوز) بھارتی ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے عوام میں خوف کی لہر دوڑا دی۔ اچانک آنے والے جھٹکوں سے لوگ نیند سے جاگ اٹھے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز ضلع منچریال سے تقریباً 35 کلومیٹر دور واقع تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چند لمحوں کے جھٹکوں کے دوران گھروں میں رکھا فرنیچر ہل گیا جبکہ بعض اشیاء نیچے گر گئیں۔

رہائشیوں نے بتایا کہ زمین تقریباً تین سیکنڈ تک لرزتی رہی۔ گھروں کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں اشیاء کو ہلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو ئیں۔

انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ریاست مہاراشٹر کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *