پاک افغان کشیدگی، چین کا اہم بیان سامنے آگیا

بیجنگ(بولونیوز) پاک افغان کشیدگی پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان قریبی ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں چین کے بھی پڑوسی ہیں، چین تنازع میں شدت آنے پر گہری تشویش رکھتا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔چین دونوں فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اپنے اختلافات اور تنازعات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کریں۔

چین اپنے ذرائع سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی کوششیں کرتا رہا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے آئندہ بھی تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحد پار جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یواین سیکر ٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *