“یہ ڈکٹیٹشن ہے!” — علی خورشیدی کا سندھ اسمبلی میں شدید ردعمل
کراچی(بولونیوز)سندھ اسمبلی میں سندھ کی تقسیم کے خلاف منظور شدہ قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے علی خورشیدی، لیڈر آف اپوزیشن نے کہا کہ:
“ایسے لگ رہا ہے جیسے ڈکٹیٹشن چل رہی ہے، آخر کون سی سازش ہو رہی ہے؟”
خورشیدی نے کہا کہ کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے، مگر ماضی میں ملیر کو توڑ کر کورنگی بنایا گیا، اور آج صوبہ توڑنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے 18 سال اقتدار میں رہنے والوں سے سوال کیا کہ اب درد کیوں محسوس ہو رہا ہے؟
لیڈر اپوزیشن نے گورنر ہاؤس میں کراچی کے مستقبل پر ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی تباہی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:
“نیشنل جماعت ہونے کا دعویٰ کرنے والی پارٹی آج قوم پرست جماعت دکھائی دے رہی ہے۔”
آخر میں علی خورشیدی نے کہا:
“میرے لیے دھرتی ماں صرف پاکستان ہے۔”


