پیر محمد شاہ دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات
کراچی(بولونیوز)گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔20 گریڈ کے افسر پیر محمد شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جبکہ مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیر محمد شاہ کو گزشتہ ماہ گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ اس سانحے میں 79 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔


