چیئرمین آفاق احمد کی سیکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت

کراچی(بولونیوز)وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی نے سندھ حکومت کی جانب سے چیئرمین آفاق احمد کی سیکیورٹی واپس لینے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور چیئرمین آفاق احمد کی سیکیورٹی واپس لینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شوکت اللہ فاروقی کے مطابق اس فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ سندھ سرکار چیئرمین آفاق احمد سے خوفزدہ ہے اور سیاسی انتقام کی روش اختیار کر چکی ہے۔

وائس چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ سیکیورٹی واپس لینا مہاجروں کے خلاف پیپلز پارٹی کے متعصبانہ اقدامات کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین آفاق احمد مہاجر قوم کی آواز ہیں اور انہیں دبایا یا جھکایا نہیں جا سکتا۔

شوکت اللہ فاروقی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنے ہر عمل کا حساب دینا پڑے گا، اور اگر اس اقدام کے نتیجے میں کسی بھی مہاجر رہنما کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوگی، جس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *