ٹرانسپورٹ اتحاد کا کراچی پولیس سے ملاقات، مسائل کے حل پر اتفاق

کراچی(بولونیوز)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر حاجی محمد تواب خان کی قیادت میں 11 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق درپیش مسائل، ٹریفک نظم و ضبط اور ٹرانسپورٹرز کو لاحق مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *