چٸیرمین اینٹی اسٹریٹ کراٸم فورم کراچی کی وفد کے ہمراہ ڈی آٸی جی ٹریفک سے ملاقات
کراچی(بولونیوز) ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ سے اینٹی اسٹریٹ کراٸم فورم کراچی کے وفد کی ملاقات ہوٸی۔رکشوں میں لگاۓ اسپیکرز کی باعث پریشان عوام کا مطالبہ ثبوت کے ساتھ ڈی آٸی جی ٹریفک کے سامنے رکھا گیا۔
ڈی آٸی جی ٹریفک نے عوامی شکایات اور کراچی کے معززین کی نشاندہی پر شہر بھر سے رکشوں میں لگے ٹیپ ریکارڈر نکالنے کا حُکم جاری کردیا۔ یہ احکامات اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے اعلی سطاحی وفد کے زیر قیادت اسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان سید بشیر حسین شاہ ، مولانا عمر فاروق قادری، طحہ مشتاق ، سید عثمان الحسن ایڈوکیٹ و دیگر کے ہمراہ ملاقات کے دوران جاری کئیے ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کو وفد نے جرت مندانہ اقدامات اور ضلع کورنگی ، ضلع ملیر ، میں بلخصوص چنچی رکشوں میں بُلند آوازوں میں گانے بجانے ، خواتین کا احترام نا کرنے کی نشاندہی پر فوری کارواٸی کے احکامات پر سراہا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے وفد کو شہر میں ایسے رکشوں کےخلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے فوری طور پر چنچی رکشوں سے ٹیپ ریکارڈر نکالنے کا حُکم جاری کیا اور ٹیپ ریکارڈر سے گانے بجانے والے رکشے بند کرنے اور ڈرائیوروں کی گرفتاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئیے، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کے احکامات جاری ہوتے ہی کاروائی کا آغاز ہوگیا، وفد نے ہنگامی بُنیادوں پر کاروائی کا آغاز ہوگیا ، وفد نے ہنگامی بُنیادوں پر کاروائی کا آغاز کرنے پر ڈی آئی جی ٹریفک کو شکریہ ادا کیا اور ای ٹکٹنگ چالان سے نظام میں بہترین آنے پر سراہا ۔


